مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر اطلاعات اور نشریات عمران الزعبی نے کہا ہے کہ شام میں ایران کے صرف فوجی مشیر موجود ہیں جو شامی حکومت کی درخواست پر کام کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی فوجی نہیں بلکہ مشاورتی ہے ۔ عمران الزعبی نے وہابی دہشت گردوں کے خلاف روسی کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ روس کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی حقیقت پر مبنی ہے جبکہ مغربی ممالک فوجی کارروائی کے بہانے سے دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ روسی کارروائی کے بعد شام کی زمینی فوج کو دہشت گردوں کے خلاف بڑی کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں۔ اور شامی فورسز نے بڑے وسیع علاقہ کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ